منگلورو ،6 / ستمبر (ایس او نیوز) جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع میں کل وافر مقدار میں برسات ہوئی جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ محکمہ موسمیات نے ریاست کے سات اضلاع کے لئے آئندہ تین دنوں کے لئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق 6 ستمبر سے 8 ستمبر اتر کنڑا، اڈپی ضلع ، دکشن کنڑا، بیدر، کلبرگی ، کوپّل اور رائچور میں بھاری برسات ہونے کی توقع ہے ۔ جنوبی کرناٹکا کے اندرونی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 30 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔
ماہی گیروں کو بدھ اور جمعرات کے دن سمندر سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ اس دوران ہواوں کی رفتار بہت زیادہ تیز ہونے کا امکان ہے ۔